گھر کی دیوار نجی ہاؤسنگ اسکیم کی دیوارکی وجہ سے گری۔فائل فوٹو
گھر کی دیوار نجی ہاؤسنگ اسکیم کی دیوارکی وجہ سے گری۔فائل فوٹو

چلاس کے قریب مسافرکوچ الٹنے سے 26 افراد جاں بحق

چلاس کے قریب شاہراہ کاغان پر مسافر کوچ الٹنے سے 26 افراد جاں بحق جب کہ 11 زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافرکوچ چلاس کے قریب بابوسر ٹاپ اورگیتی داس کے درمیان سڑک کنارے موجود چٹان سےٹکراکرالٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام فوری طور پر پہنچ گئے۔

دیامرپولیس کنٹرول روم کے مطابق حادثے کے وقت کوچ میں 37 افراد سوار تھے جن میں سے 26 جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ دیگر زخمی ہیں،جن میں سے کچھ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بابوسر ٹاپ حادثے کے بعد پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز نے زخمیوں کو چلاس سے گلگت پہنچایا۔

بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے26 افراد کی نعشیں سی ایم ایچ گلگت پہنچا دی گئیں جب کہ بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے دس فوجی جوانوں کی نعشیں بھی گلگت منتقل کی گئیں۔