ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

حکومت نے ڈینگی سے بچنے کا پروگرام بھی بند کر دیا۔ترجمان ن لیگ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب ، وزیراورمشیر ڈینگی کے مریضوں کی اطلاع دینے کے بجائے نااہلی اور نالائقی پراستعفی دیں۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ساری دنیا کو پتہ ہے کہ ملک میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار ہوچکی ہے، حکومت کو اب اطلاع ہوئی، شکر ہے کہ آج اعداد و شمار تو تسلیم کیے گئے، ورنہ نالائق حکومت مسلسل انکار کررہی تھی۔

ان کا کہناتھا کہ عوام کی طرح ڈینگی کے مریضوں کا بھی کوئی پرسان حال نہیں،نالائق اور بے حس حکوت نے شہباز شریف کے حسد میں اُن کے ڈینگی سے بچنے کا پروگرام بھی بند کر دیا، نالائق حکومت کے پاس نہ معاشی ، نہ کاروباری اور نہ ہی ڈینگی کی روک تھام کا پلان ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب،وزیراور مشیر ڈینگی کے مریضوں کی اطلاع دینے کے بجائے نااہلی اور نالائقی پراستعفی دیں، یہ پہلی حکومت ہے جو اپنی نااہلی، جھوٹ اور مجرمانہ بے حسی کا خود چرچا کررہی ہے،افسران کو معطل کرکے نااہل حکمران اپنی مجرمانہ غفلت اور نالائقی پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری خرچ پر پریس کانفرنسوں، سوشل میڈیا اور بیانات سے ڈینگی کاخاتمہ نہیں ہوگا۔ وزیراعلی، وفاقی و صوبائی وزرا اور مشیراسپتالوں میں دفاترکھولیں، پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی جائے اور ڈینگی کے ٹیسٹ اور دوائی کو مفت کیا جائے، شہباز شریف کی بنائی گئی ڈینگی ہیلپ لائن کو بحال کیا جائے۔