کیس کی سماعت اب ایک ماہ بعد ہوگی ۔فائل فوٹو
کیس کی سماعت اب ایک ماہ بعد ہوگی ۔فائل فوٹو

اسلام آباد میں ججزکے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ججزکے سوشل میڈیا استعمال پرمکمل پابندی عائد کردی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ضلعی عدلیہ کے ججزکے سوشل میڈیا استعمال کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے مکمل پابندی عائد کردی۔

جاری سرکلرمیں کہا گیا کہ جوڈیشل افسران ٹوئٹر، فیس بک اوردیگرسوشل میڈیا سائٹس استعمال نہیں کرسکتے، سوشل میڈیا استعمال کرنے والے جوڈیشل افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔

جوڈیشل کمپلیکس کی اسپیشل کورٹس کے ججزکوبھی سرکلرپرعمل کا حکم دیا گیا ہے جبکہ سیشن جج ایسٹ اورسیشن جج ویسٹ کوسرکلرکی کاپیاں تمام ججزتک پہنچانے کی ہدایت دی گئی۔