بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں کا پاک فوج کی جانب سے کرارا جواب دیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان کشمیر میں ناکامی کا عکاس ہے، بیان کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں حالات قابو میں رکھنے میں ناکام ہو چکی، آزاد کشمیر سے متعلق بیان بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر سے خطے کے امن کو شدید نقصان ہو گا۔
Irresponsible statements by Indian military commanders particularly about AJ&K are expression of their frustration due to their failure to handle situation in IOJ&K and attempts to divert world’s attention from Indian state terrorism and siege of IOJ&K.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 24, 2019