ملک میں جاری احتسابی عمل کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔فائل فوٹو
ملک میں جاری احتسابی عمل کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔فائل فوٹو

قازقستان میں جاری اسپیکرز کانفرنس میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب

قازقستان میں جاری اسپیکرز کانفرنس میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب  کردیا گیا،اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر نے بھارت کو آئینہ دکھایا دیا،اسپیکر قومی اسمبلی کی تقریرکے دوران بھارتی راجیہ سبھا کے ڈپٹی چئیرمین نے  شور شرابا کیا،کانفرنس میں 84 ممالک کے پارلیمانی وفود شریک ہیں۔

پاکستان کی طرف سے  مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اٹھایا گیا تو راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین اپنی سیٹ پر کھڑے ہو گئے اور شوروغل کے ذریعے اسپیکرکی تقریر میں خلل ڈالنے کی کوشش کرتے رہے،مقبوضہ کشمیر کی المناک صورتحال اجاگر کرنے پر نہتے عوام کے حوالے سے مندوبین  فکرمند ہوگئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی بھارتی شور شرابے کو خاطر میں لائے بغیر کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہے، کانفرنس میں شریک دونوں براعظموں کے اسپیکروں  سے مطالبہ کیا گیا، مسئلہ کشمیرکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کے لیے بھارت پر دبا ؤڈالیں۔