یوروایشین کانفرنس میں بھارت کی روڑےاٹکانےکی کوشش ناکام،مسئلہ کشمیرپرقراردادپیش کرنےپربھارتی وفدسیخ پاہوگیا،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والانےکشمیرمیں بھارتی مظالم کےخلاف قراردادپیش کردی۔
نجی ٹی وی کےمطابق یوروایشین کانفرنس میں بھارت کو ایک مرتبہ پھرشکست فاش کاسامناکرنا پڑا ہے،یوروایشین کانفرنس میں بھارت کی روڑےاٹکانےکی کوشش ناکام ہو گئی ہے ، مسئلہ کشمیرپرقراردادپیش کرنےپربھارتی وفدسیخ پاہوگیا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرسلیم مانڈوی والانےکشمیرمیں بھارتی مظالم کےخلاف قراردادپیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران،یواے ای ودیگرممالک نےکشمیرمیں مظالم کی مذمت کی ہے،مقبوضہ کشمیرپرآوازاٹھانےوالےممالک کےشکرگزارہیں،خودمختاری کشمیری عوام کاجمہوری حق ہے،جس کی حمایت کرتے ہیں۔
سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ کشمیرسمیت ہرجگہ طاقت کےاستعمال کومستردکرتےہیں،کانفرنس کےشرکاکشمیر،فلسطین اورمیانمارمیں مظالم کانوٹس لیں،ظلم اورجبر کےذریعےانسانوں کی مرضی کودبایانہیں جاسکتا،کشمیراوردیگرممالک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں قابل مذمت ہیں،یوروایشین کانفرنس کےشرکابھارتی مظالم کی بھرپورمذمت کرتےہیں۔