چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹیو بورڈ کے اہم اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے خلاف کرپشن ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اسلم رئیسانی کے خلاف ریفرنس آمدن سے زائد اثاثے رکھنے اور کرپشن پر دائر کیا جائے گا، نیب بلوچستان نےاسلم رئیسانی کیخلاف کرپشن ریفرنس کی سفارش کی تھی۔
اجلاس سے خطاب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی ایک ناسور ہے جو ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، 22 ماہ میں لوٹی گئی 71 ارب کی رقم خزانے میں جمع کرائی،بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم برآمد کرنے کےلیے کوشاں ہیں۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ "احتساب سب کیلیے”کی پالیسی پرعمل کررہے ہیں،کرپشن کی شکایات، انکوائریز اورانویسٹی گیشنز کو مقررہ وقت کے اندر منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب بیوروکریسی کی خدمات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے،نیب بیوروکریسی سمیت تمام افراد کا احترام یقینی بنانے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔