پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ سول انتظامیہ کو بھرپور مدد فراہم کرکے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جلد ہوگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، آرمی چیف نے میرپور میں جاتلاں کینال روڈ کا فضائی جائزہ لیا، جب کہ متاثرہ روڈ کی بحالی کے لیے جاری انتظامات بھی دیکھے۔
COAS visited earthquake affected areas of AJ&K and ongoing damage repair efforts at Jatlan Canal Road. “Normalcy be restored with speed rendering full assistance to civil administration and taking best possible care of the affected population”, COAS. pic.twitter.com/B6fMkbzTsX
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 25, 2019
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ زلزلے سے متاثرہ آبادی کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا،متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے اور سول انتظامیہ کو بھرپور مدد فراہم کرکے متاثرہ علاقوں میں جلداز جلد بحالی کا کام مکمل کرکے حالات اور زندگی کو معمول پر لائیں گے۔