مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ چوہدری شوگرملزکیس میں کوئی حقیقت نہیں،انصاف کی فراہمی کے بغیر یہ ملک نہیں چل سکتا،غزوہ ہند کیلیے تیارہوجائیں،تمام لوگ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے مارچ میں پہنچیں۔
احتساب عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ عدالت نے بھی دیکھا کہ یہ کیس جھوٹا ہے،اس کیس میں کوئی حقیقت نہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے پاکستان کو بچانا ہے اور اس کے لیے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ غزوہ ہند کیلیے تیار ہو جائیں،تمام لوگ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے مارچ میں پہنچیں۔ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لے کر نواز شریف جیل میں بیٹھے ہیں۔کیپٹن (ر) محمد صفدر نے میڈیا پر مولانا فضل الرحمن کے حق میں نعرے بھی لگائے۔