پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔فائل فوٹو
پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔فائل فوٹو

کشمیری بہن بھائیوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیری بہن بھائیوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے ، کشمیر زمینی تنازع نہیں بلکہ کشمیریوں کے ساتھ ہمار ی محبت کا معاملہ ہے ۔

آئی ایس پی آر سے جار ی بیان کے مطابق آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ سے ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ بھارت جان بوجھ کر آزاد کشمیر کے بے گناہ عوام کونشانہ بناتا ہے ، کشمیری بہن بھائیوں کوکبھی مایوس نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہوناچاہیے، کشمیرہماری روح کاحصہ ہے، بھارت کا کشمیر میں کرفیوانسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے ۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ طلبہ پرعزم رہیں ،محنت کریں اورقومی قیادت پراعتماد رکھیں،مقبوضہ کشمیر زمینی تنازع نہیں بلکہ کشمیریوں کے ساتھ ہماری محبت کا معاملہ ہے ، ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے طلبہ کونصیحت کی کہ محنت کریں آپ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے،ملاقات میں آزاد کشمیر کے یوتھ پارلیمنٹ کے ارکان اور تعلیمی اداروں کے فیکلٹی ارکان بھی شریک تھے۔