پاکستان، ترکی اور ملائشیا کے وزرائے اعظم نے اسلاموفوبیا سے جنم لینے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ انگریزی چینل لانے کا فیصلہ کر لیا۔
President Erdogan, PM Mahatir and myself had a meeting today in which we decided our 3 countries would jointly start an English language channel dedicated to confronting the challenges posed by Islamophobia and setting the record straight on our great religion – Islam.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 25, 2019
اس ضمن میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے’ صدراردوان، وزیراعظم مہاتیر محمد اورمیں نے آج ملاقات کی اورفیصلہ کیا کہ ہم تینوں ممالک مل کرایک ایسا انگریزی چینل شروع کریں گے جو “اسلاموفوبیا” سے جنم لینے والے چیلنجز کے مقابلے اور ہمارے عظیم مذہب “اسلام” کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کیلیے مختص ہوگا۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ اس چینل کےذریعے ایسی تمام غلط فہمیوں، جو لوگوں کو مسلمانوں کیخلاف یکجا کرتی ہیں، کا ازالہ کیا جائےگا؛ توہین رسالت کے معاملے کا سیاق و سباق درست کیا جائے گا؛اپنے لوگوں کیساتھ دنیا کی تاریخ اسلام سے آگہی/واقفیت کیلیے سیریز/فلمیں تیار کی جائیں گی اورمیڈیا میں مسلمانوں کے وقف حصے کا اہتمام کیا جائے گا‘۔