سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردارعتیق نے کہاہے وزیراعظم عمران خان نے اپنی 27تاریخ کی تقریرکے حوالے سے اتنی ہائٹ پیدا کردی ہے کہ ہم نے اس سے بہت امیدیں باندھ لی ہیں،اب کشمیرپرہمارا موقف کرفیو پرآگیاہے کہ کرفیوہٹناچاہیے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئےسردارعتیق نے کہا کہ عمران خان نے اپنی 27تاریخ کی تقریرکے حوالے سے اتنی ہائٹ پیدا کردی ہے کہ ہم نے اس سے بہت امیدیں باندھ لی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پرتقاریرتقاضے پورے کرنے کیلیے کی جاتی ہیں، کشمیراورکابل کو آپس میں کسی طرح بھی تشبیہ نہیں دی جاسکتی لیکن اب کشمیرپرہمارا موقف کرفیو پرآگیاہے کہ کرفیوہٹناچاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیرپاک بھارت تعلقات کا بنیادی نقطہ ہے،ہم نے ایران پرثالثی کی پیشکش بھی کردی ہے،اس لیے عمران خان کی تقریرکافی پھیلی ہوئی ہوگی اورعمران خان کے پاس یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ عالمی حالات کو چھڑیں اوران کا فوکس کشمیر پرہوگا۔