آل پاکستان گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کل سے ملک بھر کے ہسپتال بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ (ایم ٹی آئی) ایکٹ کے خلاف آل پاکستان گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کل سے ملک بھر کے ہسپتال بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان آل پاکستان گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر اسفند یار کا کہنا ہے کہ موجودہ شکل میں ایم ٹی آئی بل بالکل ناقابل قبول ہے کیونکہ اس میں سٹیٹس کو شامل نہیں کیا گیا، بل کے خلاف کل سے ملک بھر کے اسپتال بند رہیں گے۔
ترجمان کا کہناہے کہ ڈینگی اور پولیو کاؤنٹر اور ایمرجنسی کام کرے گی جب کہ اسلام آباد میں ایم ٹی آئی کے خلاف پیر سے دو گھنٹے احتجاج ہوگا۔