اب وزیر اعظم نے سڑکوں میں کرپشن کے نام پرایک نئی کہانی سنا دی ہے۔فائل فوٹو
اب وزیر اعظم نے سڑکوں میں کرپشن کے نام پرایک نئی کہانی سنا دی ہے۔فائل فوٹو

رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 اکتوبر تک توسیع

انسداد منشیات عدالت نے منشیات کیس میں رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 اکتوبر تک توسیع کردی اور آئندہ سماعت پر ملزم کو پیش کرنے کاحکم دیدیا،عدالت نے ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی کوبھی ریکارڈسمیت طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات عدالت لاہور میں رانا ثنااللہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج خالدبشیرنے سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے جیل حکام سے استفسار کیا کہ رانا ثنااللہ کو پیش کیوں نہیں کیا گیا؟جیل حکام نے کہا کہ وکلا کی ہڑتال کے باعث ملزمان کو آج پیش نہیں کیا جا رہا۔

رانا ثناء اللہ کے وکلا نے گرفتاری کے حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم نہ کرنے کی درخواست پر دلائل دیے۔

وکلا نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے، اے این ایف حکام نے ابھی تک سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم نہیں کی۔ وکلا نے دعوٰ ی کیا کہ رانا ثناء اللہ سمیت ان کے ساتھیوں نے اے این ایف حکام کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔

اے این ایف کے پراسیکیوٹر نے دلائل میں واضح کیا کہ عدالت کے حکم پر سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کر دی گئی ہے۔ اے این ایف کے پراسیکیوٹر نے الزام لگایا کہ رانا ثناء اللہ کے وکلا عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں، رانا ثنا ء اللہ کے خلاف تمام گواہوں کو پراسیکیوشن پیش کرے گی۔ عدالت نے رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔