چمن کےعلاقے تاج روڈپر زورداردھماکا،جے یو آئی کے اہم رہنما سمیت3 جاں بحق، 10افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق چمن کےعلاقے تاج روڈپر زورداردھماکا ہوا جس کے نتیجے میں جے یوآئی کے اہم رہنما مولانا محمد حنیف سمیت3جاں بحق، 10 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں،دفاتراورگاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،ایک گاڑی میں آگ بھی لگ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جو مولانا محمد حنیف کے دفترکے باہر کھڑی تھی، مولانا محمد حنیف کے دفتر سے باہرنکلتے ہی دھماکا ہو گیا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں ،پولیس اور سیکیورٹی فورسزکے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اورعلاقے کو گھرے میں لے کر زخمیوں کو فوری طورپرسول اسپتال چمن منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔