یہ معرکہ آرائی جمعرات کی شام شروع ہوئی تھی۔فائل فوٹو
یہ معرکہ آرائی جمعرات کی شام شروع ہوئی تھی۔فائل فوٹو

دولت مشترکہ کا مقبوضہ کشمیر میں محاصرے کی تحقیقات کا فیصلہ

سفارتی محاذ پر بھارت کو ایک اورشکست کا سامنا، دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن نے یوگینڈا اجلاس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں محاصرے کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا، بھارتی وفد کی معاملے کو اندرونی مسئلہ قرار دینے کی کوشش بھی ناکام ہو گئی۔

یہ فیصلہ بین الصوبائی رابطے کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی قیادت میں پاکستانی مندوبین کی طرف سے ایوان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی طرف توجہ مبذول کروانے کے بعد کیا گیا۔

ایسوسی ایشن نے پاکستان سے کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کیلیے ایک تحریری درخواست جمع کرائے۔ جب بھارت کے مندوب نے مسئلے کو بھارت کا اندرونی معاملہ قراردینے کی کوشش کی تو رکن ملکوں نے اسے سختی سے رد کردیا۔

یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں منعقد 64 ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس کے عام اجلاس میں پاکستان کی جانب سے کشمیر سے متعلق معاملہ اٹھائے جانے کابھارتی وفد نے شدید احتجاج کیا۔