چمن میں ہونے والے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والےجے یو آئی ف کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا محمد حنیف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،سیاسی وسماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چمن میں ہونےوالے دھماکے میں جے یو آئی ف کے شہید ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا محمد حنیف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں ملت آباد میں ادا کی گئی، نماز جنازہ مولانا محمد حنیف کے بیٹے حافظ محمد قاسم نے پڑھائی،
جےیوآئی ف کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسیع ،سینیٹرعثمان کاکڑ، کمانڈنٹ ایف سی کرنل خرم جاوید، ڈی سی بشیراحمد ، ڈی پی او شوکت مہمند، سابق صوبائی وزیرعبدالرحیم زیارتوال،اصغرخان اچکزئی ، کامران مرتضی کی قیادت میں وکلا رہنماؤں نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
چمن دھماکے کے خلاف جے یوآئی کی اپیل پر بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال ہے،مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز مولانا محمد حنیف سمیت3 افراد جاں بحق اور10ہوگئے تھے۔