وزیراعظم عمران خان آج میرپور آزادکشمیر کے زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے ،وزیراعظم زلزلہ زدہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لیں گے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں زلزلے سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کریں گے۔
وزیراعظم بذریعہ ہیلی کاپٹر زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اورجاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیں گے ۔