اوگرا نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کوبھجوا دی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 23 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 41 پیسے سستا کرنے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن سمری پرغور کے بعد اسے وزارت خزانہ کو بھجوائے گی جو قیمتوں سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کرے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔