ابھی تک انہیں کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ۔فائل فوٹو
ابھی تک انہیں کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ۔فائل فوٹو

شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرلی گئی۔ احتساب عدالت نے جائیداد قرقی کے لیے متعلقہ محکموں کو آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب کے جج امیر محمد نے نیب کی درخواست پر شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات پر سلمان شہباز کی طلبی کے حوالے سے اشتہارات لگائے گئے، سلمان شہباز کی رہائش گاہ کے باہر اورعدالت کے دروازے کے باہر طلبی کے اشتہارات لگائے گئے۔

عدالت نے کہا جائیداد قرقی سے متعلق تمام متعلقہ محکموں کو آگاہ کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ اعوان نے موقف اپنایا کہ سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ میں تفتیش کے لیے طلب کیا، سلیمان شہباز تفتیش کے لیے پیش ہونے کی بجائے فرار ہوگئے۔ یاد رہے نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ اعوان نے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے اور اشتہاری قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔