آئین کے مطابق تحریک عدم اعتماد پرآج ساتویں دن ووٹنگ ہونا تھی۔فائل فوٹو
آئین کے مطابق تحریک عدم اعتماد پرآج ساتویں دن ووٹنگ ہونا تھی۔فائل فوٹو

قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل فیصلے کو چیلنج کر دیا

سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

قاسم سوری نے الیکشن ٹربیونل فیصلے کیخلاف اپیل دائرکردی،اپیل نعیم بخاری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ،درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ انتخابی عمل میں بے ضابطگیاں میرے موکل سے منسوب نہیں کی جا سکتیں،الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اپیل کو کل سماعت کیلیے مقررکیا جائے ۔واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے این اے 265 کوئٹہ ٹو میں دوبارہ الیکشن کا حکم دیاتھا۔