اسلام آبادہائیکورٹ نے پب جی کی بندش کے حوالے سے محفوظ فیصلہ سنادیاہے۔فائل فوٹو
اسلام آبادہائیکورٹ نے پب جی کی بندش کے حوالے سے محفوظ فیصلہ سنادیاہے۔فائل فوٹو

جج ارشد ملک ویڈیو کیس۔ملزمان کو بری کرانےکیلیےسفارش کا انکشاف

جج ویڈیو کیس میں گرفتار تینوں ملزمان کو بری کرنے کیلیے سفارش کیے جانے کا انکشاف ہواہے تاہم خاتون جج نے سماعت سے انکارکردیا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جج ویڈیو اسکینڈل کیس میں تینوں ملزمان کو بری کرنے کیلیے خاتون جج شائستہ کنڈی کو فریقین کی جانب سے اپروچ کیا گیا جس پرخاتون جج نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کو فوری رپورٹ کیا اور تمام صورتحال سے آگاہ کیا تاہم اسی روز تینوں ملزمان کو پولیس رپورٹ پردوسری عدالت سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔

جسٹس اطہر من اللہ نے جج کی جرات کو بڑا اقدام قرار دیدیا ہے اور شائستہ کنڈی کو کنڈٹ پر تعریفی سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیاہے۔