لاہور میں گھر کی چھت گر گئی،خاتون سمیت 2افراد جاں بحق

5 افرادکو زندہ نکال لیا گیا،مزید3 کو نکالنے کیلیے امدادی کارروائیاں جاری

               
October 1, 2019 · قومی
حادثے کے وقت گھر کے تمام بچے ایک ہی کمرے میں موجود تھے۔فائل فوٹو

حادثے کے وقت گھر کے تمام بچے ایک ہی کمرے میں موجود تھے۔فائل فوٹو

لاہور کے علاقے سمن آباد میں گھر کی چھت گر گئی ، چھت گرنے سے ملبے تلے دب کرخاتون سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ 5 کو زندہ نکال لیا گیا،مزید3 افراد کو نکالنے کیلیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورکے علاقے سمن آباد میں گھرکی چھت گرگئی،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔

ملبے تلے دب کرخاتون سمیت 2جاں بحق ہوگیا جبکہ 5 افراد کو زندہ نکال لیا گیاجبکہ مزید3 افراد کوملبے نکالنے کیلیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔