قومی اسمبلی میں ارکان نے پلے کارڈ لیکر شیم شیم کی آوازیں لگائیں۔فائل فوٹو
قومی اسمبلی میں ارکان نے پلے کارڈ لیکر شیم شیم کی آوازیں لگائیں۔فائل فوٹو

اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010ءمیں ترمیم کا بل منظور

قومی اسمبلی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010ءمیں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

ترمیمی بل کے تحت منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کی سزائیں بڑھا دی جائیں گی۔بل کے تحت مشکوک لین دین میں ملوث افراد کو دس سال تک سزا مل سکے گی۔

منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کو اب پچاس لاکھ روپے تک جرمانہ بھی ہوگا۔منی لانڈرنگ اب قابل دست اندازی جرم ہوگا۔

منی لانڈرنگ میں ملوث شخص کو تفتیشی افسر گرفتار کرکے اس کی گرفتاری کی وجوہات سے اگاہ کرے گا۔مالیاتی انٹیلی جنس یونٹ مشکوک ٹرانزیکشنز کی تحقیقات کرے گا۔

بل کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات کے مطابق بنایا گیا ہے۔ اینٹی منی لانڈرنگ کے قانون کو بین الاقوامی معیارات کے ساتھ منظم کیا جائے گا۔فارن ایکس چینج ریگولیشن ترمیمی بل 2019ءاور اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل 2019، دونوں بل وزیر مملکت پارلیمانی امورعلی محمد خان نے پیش کیے تھے۔

قومی اسمبلی میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل 2019 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ سید امین الحق نے نیا پاکستان ہاﺅسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے ذریعے سے اراضی اور تعمیرات سے متعلق ہاﺅسنگ اور غیر منقولہ املاک کی ترقی اور دیگر سرگرمیوں کی بابت انتظام کرنے کے بل نیا پاکستان ہاﺅسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل 2019ءپر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کردی۔

قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت قومی تاریخ و ادبی ورثہ کی معیادی رپورٹ پیش کردی گئی۔

قائمہ کمیٹی کے چیئرمین میاں نجیب الدین اویسی نے قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت قومی تاریخ و ادبی ورثہ کی جنوری تا جون 2019ءتک کی مدت کے لئے کمیٹی کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی ‘ ترقی و اصلاحات کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کردی گئی۔

اجلاس میں قومی اسمبلی میں کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات کی جنوری تا جون 2019ئ تک کی مدت کے لئے کمیٹی کی معیادی رپورٹ پیش کی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کردی گئی۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے خارجہ امور عندلیب عباس نے قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کی جنوری تا جون 2019ءتک کی مدت کے لیے کمیٹی کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔اجلاس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستیں و سرحدی علاقہ جات کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کردی گئی۔

کمیٹی کی رکن عالیہ حمزہ نے قائمہ کمیٹی برائے ریاستیں و سرحدی علاقہ جات کی جنوری تا جون 2019ءکی مدت کے لیے کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کردی گئی۔ قومی اسمبلی میں کمیٹی کے چیئرمین مجاہد علی نے قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کی جنوری تا جون 2019ءتک کی مدت کے لیے کمیٹی کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کردی گئی۔ قومی اسمبلی میں کمیٹی کے چیئرمین ساجد مہدی نے جنوری تا جون 2019ءتک کی مدت کے لئے کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کردی گئی۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سید امین الحق نے کمیٹی کی جنوری تا جون 2019ءتک کی مدت کے لیے معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد‘ طریق کار و استحقاقات کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کردی گئی۔

کمیٹی کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون نے قائمہ کمیٹی برائے قواعد‘ طریق کار و استحقاقات کی جنوری تا جون 2019ءتک کی مدت کے لیے کمیٹی کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کردی گئی۔