لاہورہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی،مریم نواز کی جانب سے ایڈووکیٹ امجد پرویزاور مومن ملک پیش ہوئے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ مریم نواز کو کب گرفتارکیاگیا؟وکیل مریم نواز نے کہا کہ مریم نوازکو 8 اگست کوگرفتارکیاگیا،عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست میں علی جہانگیرصدیقی کیس کی دستاویزات کیوں لگائیں؟۔
وکیل مریم نواز نے کہا کہ ایس ای سی پی ریفرنس کے بغیرنیب کارروائی نہیں کرسکتا،عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 اکتوبرتک جواب طلب کرلیا۔