انجینئرز اور ٹیکینکل اسٹاف نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کام کرنے سے انکارکردیا۔فائل فوٹو
انجینئرز اور ٹیکینکل اسٹاف نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کام کرنے سے انکارکردیا۔فائل فوٹو

پشاور میٹرو۔خیبر پختونخوا حکومت نے ایک اور ڈیڈ لائن دیدی

خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے بی آر ٹی پر ڈیڈ لائن دینے کی غلطی تسلیم کر لی ہے اور کہاہے کہ رواں سال کے آخر تک منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بی آر ٹی پر ڈیڈ لائن دے کر ہم نے غلطی کی جو ڈیڈلائن دی وہ انفراسٹکچر کے لیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ رواں سال کے آخر تک مکمل کرلیں گے۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کابینہ میں کارکردگی کی بنیاد پر ردو بدل کیا جائے گا جو بھی وزیر کام میں دلچسپی نہیں لے گا، اس کو تبدیل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پشاور میں ٹرانسپورٹ کا منصوبہ بی آر ٹی تحریک انصاف کے گزشتہ دورِ حکومت میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دور میں شروع ہوا جو کئی تاریخوں کے باوجود تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔