عدالت نے ملزم کو کم عمری کی شادی سندھ چائلڈ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر سزا سنائی۔فائل فوٹو
عدالت نے ملزم کو کم عمری کی شادی سندھ چائلڈ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر سزا سنائی۔فائل فوٹو

8 سالہ بچی کیساتھ شادی کی کوشش۔چھاپے کے دوران دولہا فرار

پولیس نے راجن پور میں 8 سالہ بچی کے ساتھ بڑی عمر کے لڑکے کی شادی کی کوشش ناکام بنا دی تاہم چھاپے کے دوران دولہا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق راجن پورکے علاقے کوٹ مٹھن میں 27 سالہ لڑکے کی 8 سالہ بچی کے ساتھ شادی کی کوشش کی جا رہی تھی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے کمسن بچی کی شادی کی اطلاع پر چھاپہ مارتے ہوئے شادی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے متاثرہ بچی کے باپ اور دو بھائیوں گرفتار کو گرفتار کر لیا جبکہ دولہا اور نکاح خواں موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور فرار ہونے والے افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔