پاکستان کی مسلح افواج اور عوام مادر وطن کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔فائل فوٹو
پاکستان کی مسلح افواج اور عوام مادر وطن کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔فائل فوٹو

بھارتی خلاف ورزیاں علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں۔پاکستان

کنٹرول لائن پر ایک بار پھر بھارتی اشتعال انگیزی پر انڈین ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔

گورواہلیوالیا کو ڈی جی سائوتھ ایشیا و سارک اور ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے طلب کیا۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بتایا گیا کہ کنٹرول لائن پریکم اکتوبرکو نیزا پیراورباغسر سیکٹروں پر بھارت نے بلااشتعال فائرنگ کی، فائرنگ سے 50 سال کی خاتون شہید ہوئی، 3 شہری زخمی ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھاری اسلحہ سے مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں، جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارتی خلاف ورزیاں علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں، بھارت جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔