سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق آئینی ترمیم ناکام بنانے کے لیے اپوزیشن نے کوششیں تیز کر دیں
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق آئینی ترمیم ناکام بنانے کے لیے اپوزیشن نے کوششیں تیز کر دیں

لیگی وفد کی فضل الرحمن سے ملاقات،آزادی مارچ موخر کرنے کی درخواست

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے (ن) لیگ کے وفد نے ملاقات میں درخواست کی کہ آزادی مارچ  نومبر تک موخر کیا جائے۔ مولانا فضل الرحمن نے مشاورت کے لیے پارٹی کی مجلس عاملہ کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا۔

لیگی رہنما احسن اقبال کی قیادت میں لیگی رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمن کو شہباز شریف کی بلاول بھٹو زرداری سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا۔

لیگی رہنماؤں نے درخواست کی کہ اکتوبرمیں اسلام آباد دھرنے کی کال واپس لی جائے، ن لیگ کو تیاری کے لیے وقت چاہیے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ چاہتے ہیں ہم مشترکہ طورپرآگے بڑھیں، فیصلہ کن مرحلے پر سب ساتھ ہوں گے۔

اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ مشترکہ حکمت عملی سے چلیں تو فائدہ ہو گا، ہمارے قائد نواز شریف کا فیصلہ ہی آخری ہوگا۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ یو این جنرل اسمبلی میں مذہبی کارڈ کا سہارا لے کر ہمیں کاؤنٹر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔