سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔فائل فوٹو
سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔فائل فوٹو

شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ زیرالتواانکوائری کی وجہ سے نام ای سی ایل میں شامل کرنانیب کی معقول وضاحت نہیں،کافی عرصے تک زیرتفتیش نیب انکوائری کے باعث آزادی کے حق سے محروم نہیں کیاجاسکتا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کسی بھی شہری کوبیرون ملک سفرکرنے سے روک سکتی ہے مگریہ اقدام غیرجانبدارہوناچاہیے،ایسا اقدام خلا میں یا میکانکی طریقے سے جاری نہیں کیا جا سکتا جس سے بنیادی حقوق متاثرہوں۔

لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق ٹھوس وجوہات فراہم نہیں کی گئیں، بادی النظر میں لگتا ہے کہ شہباز شریف کا نام جلد بازی میں ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے 2رکنی بنچ نے 26مارچ کو شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔