جے یو آئی نے نوازشریف سے ملاقات کیلیے خط لکھ دیا
اجازت ملنے پرجے یوآئی کا تین رکنی وفد نواز شریف سے جیل میں ملے گا،مولانافضل الرحمن کا خصوصی پیغام بھی نوازشریف تک پہنچائے گا۔
October 3, 2019 · قومی
احتساب عدالت نے تینوں درخواستوں کو مسترد کر دیا۔فائل فوٹو
جمعیت علمائے اسلام (ف)نے نوازشریف سے ملاقات کیلیے ہوم سیکریٹری پنجاب کو خط لکھ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام نے ہوم سیکریٹری پنجاب کو خط تحریرکیا جس میں نوازشریف سے ملاقات کی درخواست کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجازت ملنے پرجے یوآئی کا تین رکنی وفد نواز شریف سے جیل میں ملے گا،نوازشریف سے اکرم درانی، عبدالغفورحیدری اورمولانا اسعد محمود ملاقات کریں گے ،وفدمولانافضل الرحمن کا خصوصی پیغام نوازشریف تک پہنچائے گا۔