بہاولپورمیں تحریکِ انصاف کے کارکنوں نے اپنے ہی وزیرِ خوراک سمیع اللّٰہ چوہدری کی مبینہ کرپشن کے خلاف احتجاج کیا، جبکہ صوبائی وزیرنے کرپشن کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔
پی ٹی آئی کےکارکنوں نےپریس کلب سے یونیورسٹی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی اورصوبائی وزیر کیخلاف نعرے بازی کی اورانہیں وزرات سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین کا الزام تھا کہ صوبائی وزیر خوراک سمیع اللّٰہ چوہدری نے علاقے میں کرپشن کا بازارگرم کر رکھا ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر نے کرپشن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے مخالفین کا پروپگینڈہ قرار دیا ہے۔