جو بات پاکستان کے مفاد میں ہے وہ ہم کرتے رہیں گے۔فال فوٹو
جو بات پاکستان کے مفاد میں ہے وہ ہم کرتے رہیں گے۔فال فوٹو

فضل الرحمن دھرنے کی تاریخ پر نظرثانی کریں۔شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن آزادی مارچ کے لیے 27 اکتوبرکی تاریخ پرنظرثانی کریں۔

شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبرکو مولانا نے مارچ کا اعلان کیا ہے اور27 اکتوبرکوہی بھارت نے مقبوضہ کشمیرپرقبضہ کیا تھا، یہ دن کشمیریوں سے منسوب ہے، اس روز دھرنے سے پاکستان اورکشمیرکے کازکو نقصان پہنچے گا،لہذا مولانا 27 تاریخ پرنظرثانی کریں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن قابل احترام ہیں،27 اکتوبرکو کشمیرکےعلاوہ کوئی بات ہوتی ہے تو بھارت اسے بڑھا چڑھا کرپیش کرے گا، یہ وہ دن ہے جس دن بھارت نے کشمیرپرقبضہ کیاتھا، مولانا فضل الرحمن احتجاج کریں لیکن اسے کشمیرکے ساتھ نتھی نہ کریں۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت کے خلاف 27 اکتوبر کو آزادی مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔