جلسہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر کیا جائے گا، جلسے کے بعد پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا
جلسہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر کیا جائے گا، جلسے کے بعد پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا

مولانا کا مارچ کامیاب ہو گا۔بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دھرنے کے سوا ہر سطح پر مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہوں گے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نیب کہانیاں سنا رہا ہے، ابھی تک ریفرنس سے کچھ نہیں نکلا، ان کے پاس ابھی تک کوئی ثبوت ہی نہیں،

بلاول نے کہاکہ ہمارے سلیکٹڈ وزیراعظم کو یہ مسئلہ ہے کہ پی پی پی سامنے کھڑی ہے، اس تبدیلی نے ہمارے گھر کی خواتین کو بھی بغیرکسی جرم کے جیلوں میں ڈال دیا،عمران خان نے 50 لاکھ گھراورایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن ابھی تک ایک گھر بھی نہیں بنا، یہ منافقوں کی حکومت ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی اوراٹھارہویں ترمیم پر سمجھوتا کرنے کے لیے تیار نہیں،ایک سال میں تبدیلی سرکاربے نقاب ہوگئی،عوام کو ٹیکسزکے طوفان میں دھکیل دیا گیا جب کہ معیشت کا بیڑا غرق ہوگیا۔

بلاول بھٹونے کہا کہ آرمی چیف کے پاس تاجروں کے جانے سے بری مثال قائم ہوئی ہے، کل دوسرے لوگ بھی مسائل لے کر جائیں گے، ضروری ہے کہ ہرادارہ اپنی حدود میں رہ کرکام کرے، اداروں پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے، خان صاحب نے پارلیمنٹ کو بے توقیر کردیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پرامید ہوں مولانا کا مارچ کامیاب ہو گا، پیپلز پارٹی دھرنے کے سوا ہر سطح پرمولانا کے ساتھ ہوگی،اگریہ شک ہوا کہ مولانا کسی قوت کے اشارے پرہیں تواپنی حمایت واپس لے لیں گے جب کہ مولانا کے مارچ کی حمایت کی نوعیت پر فیصلہ پارٹی کرے گی۔