پولیس کاہر سپاہی سراٹھا کر چل رہاہے۔فائل فوٹو
پولیس کاہر سپاہی سراٹھا کر چل رہاہے۔فائل فوٹو

لاہور جیل میں ایک بچی سے موبائل فون برآمد ہوا ہے۔شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاہور میں جیل سے ایک صاحبزادی سے پکڑے گئے موبائل سے زبردست معلومات حاصل ہوئی ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا معیشت سب سے بڑا چیلنج ہے، وزیراعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے، سمجھ سے باہر ہے مولانا نے آزادی مارچ کا اعلان کیسے کیا، آصف زرداری خود بھی کھاتے ہیں دوستوں کو بھی کھلاتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہاکہ یقین ہے شہباز شریف آزادی مارچ کا حصہ نہیں ہوں گے، عمران خان 5 لوگوں کو این آر او دے دیں تحریکیں ختم ہو جائیں گی۔

ان کا کہناتھا کہ معاشی صورتحال کا سب سے زیادہ نقصان عمران خان کو ہو رہا ہے، عمران خان نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، یقین ہے عمران خان سیاست دانوں کو ڈیل کرلیں گے۔

شیخ رشید نے کہا مجھے اطلاعات ملی تھیں کہ مولانا فضل الرحمن احتجاج نہ کرنے پر راضی تھے، 24 گھنٹوں میں کیا ہوا سمجھ نہیں آ رہا۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں نے ملک کو لوٹا اور نوچ کر کھایا جب کہ عمران خان نے اس ملک کو ڈوبنے سے بچایا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اورآرمی چیف ایک ہی گاڑی کے 2 پہیے ہیں،لاہورکی جیل میں ایک بچی سے موبائل فون برآمد کیا گیا ہے،موبائل فون میں بڑی اہم معلومات موجود ہیں، شہباز شریف اور نواز شریف کی سیاست مختلف ہے۔