متاثرین کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں۔فائل فوٹو
متاثرین کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں۔فائل فوٹو

خیبرپختونخوا سےکسی کونہیں گزرنے دیں گے۔وزیر اعلیٰ کےپی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے جمعیت علمائےاسلام کے کارکنوں کودھمکی دیتے ہوئے کہاکہ جے یوآئی میں اتنی ہمت نہیں کہ لاک ڈاﺅن کرے اوراگر کوشش کی تو خیبرپختونخوا سے کسی کونہیں گزرنے دیں گے۔

کوئی بھی اسلام آباد نہیں پہنچ سکتا،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے ،جے یوآئی رہنماﺅں کی گرفتاری کے لیے فہرستیں مرتب کرلیں۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان نے بشام میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائےاسلام کے کارکنوں کودھمکی دیدی اورکہا آپ لاک ڈاﺅن نہیں کرسکتے ،جمعیت علمائےاسلام والوں کوکہنا چاہتا ہوں کہ آپ جس لاک ڈاﺅن کی بات کرتے ہو، آپ اسلام آباد نہیں جاسکتے۔
انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے ملکی خارجہ پالیسی تباہ کر رکھی تھی نواز شریف صرف آلو گوشت کی خارجہ پالیسی پر یقین رکھتے ہیں۔عمران خان نے بھارتی جارحیت کے خلاف عالمی سطح پرآواز بلند کی ،تحریک انصاف کی حکومت نے کرپٹ شیروں کو پنجرے میں بندکیا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ آج کل ایک سیاسی ٹولہ دین اوراسلام کے نام پر اپنی سیاسی دکان چمکا رہے ہیں۔اسلام کے نام پر لوگوں کو ورغلا رہے ہیں جبکہ حقیقت میں یہ ٹولہ اسلام کیلیے نہیں بلکہ اقتدار کیلیے بے سود کوششیں کر رہا ہے۔