الیکشن کمیشن کو فیصل واوڈا کے خلاف درخواست کی سماعت کا آئینی اختیار ہے، وکیل ای سی پی کے دلائل
الیکشن کمیشن کو فیصل واوڈا کے خلاف درخواست کی سماعت کا آئینی اختیار ہے، وکیل ای سی پی کے دلائل

فضل الرحمن کوایسا بٹھائیں گے کہ دوبارہ اٹھ نہیں پائیں گے۔واوڈا

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن کو انشاءاللہ ایسا بٹھائیں گے کہ وہ دوبارہ اٹھنا مشکل ہو جائے گا ۔

سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے شہباز شریف کو بے ایمان انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی پوری قیادت نے ملک کو تباہی کے دہانے پرکھڑا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے الیکشن ہارنے کے بعد رونا رویا اورعدالت کا رخ کیا لیکن ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد میں بیٹھنے آرہے ہیں، مولانا صاحب بیٹھنے کے لیے آئیں، ایسا بٹھائیں گے کہ مولانا فضل الرحمن کا دوبارہ اٹھنا مشکل ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم کسی کی گیڈر بھپکیوں سے ڈرنے والے نہیں ، مولانا فضل الرحمن کا وزن کم کرنے کے لیے اڈیالہ جیل اوراٹک جیل میں ایکسرسائز مشین رکھ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کو گھر بھیج کر دکھائیں گے۔