میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

بلاول صاحب! اداروں کو متنازع نہ بنائیں۔فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹوکے غیر ذمے دارانہ بیانات ثبوت ہے کہ کرپشن مقدمات میں ان کے پاس کوئی قانونی دفاع موجود نہیں۔

اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول بھٹو کی اداروں کے متعلق غیر ذمے دارانہ گفتگو کی مذمت کرتے ہیں۔ کرپشن کا دفاع ہو بھی کیا سکتا ہے؟

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول صاحب! ڈوبتی سیاست کا ملبہ ابو اور پھوپھو جی کی کرپشن پر ڈالیں، اداروں کو متنازع نہ بنائیں۔ ہمارے قومی سلامتی کے ادارے ملکی دفاع کے ضامن ہیں۔