نومبر کا مہینہ انتہائی اہم ہے۔آصف زرداری

سندھ حکومت کے سامنے رکاوٹیں ڈالنے والے ناکام ہوں گے ۔

               
October 5, 2019 · اہم خبریں, قومی
آصف علی زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائرکیا گیا ہے۔فائل فوٹو

آصف علی زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائرکیا گیا ہے۔فائل فوٹو

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے ساتھیوں کو خبردار کردیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق سابق صدرآصف زرداری نے ساتھیوں کو ہدایت کی ہے کہ نومبر کا مہینہ انتہائی اہم ہے،دیکھواورانتظار کرو۔

سابق صدر نے کہا کہ نومبراورآگے آنے والے مہینے سیاست میں اہم ہوں گے،سندھ حکومت کے سامنے رکاوٹیں ڈالنے والے ناکام ہوں گے ۔