رپورٹ کا مقصد اسلامی ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو سبوتاژ کرنا ہے ۔فائل فوٹو
رپورٹ کا مقصد اسلامی ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو سبوتاژ کرنا ہے ۔فائل فوٹو

وزیراعظم کے طیارے کو کینیڈا سے واپس بلانے کی خبر من گھڑت ہے۔ترجمان

حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے وزیراعظم کے طیارے کو کینیڈا سے واپس نیویارک بلانے کی خبر من گھڑت ہے۔

حکومتی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کی قیادتیں انتہائی خوشگوار اور برادرانہ تعلقات سے لطف اندوز ہوتی ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے وزیراعظم کے طیارے کو کینیڈا سے واپس نیویارک بلانے کی خبر من گھڑت ہےجسے مسترد کرتے ہیں۔

حکومتی ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ ہفتہ وار میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ میں عالمی رہنماوٴں کے ساتھ وزیراعظم کی کامیاب بات چیت کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ۔

وفاقی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہدنے پاکستان سے ثالثی کی درخواست نہیں کی، وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر مقامی ہفتہ وارمیگزین کی رپورٹ بے بنیادہے۔

رپورٹ میں ترکی اور ملائشیا کے رہنماوٴں سے وزیراعظم کی ملاقاتوں پرخود ساختہ نظریہ بنایا گیا، آرٹیکل کا مقصد سیاسی فوائد کے لیے 2 ممالک کے برادرانہ تعلقات کو سبوتاژ کرنا ہے، حزب اختلاف کی مایوسی کا انکشاف اسلامی ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش سے ہوتا ہے۔

مفادات کے حامل افراد ہی اس طرح کے اشتعال انگیز اور بے بنیاد دعووں کے ساتھ سامنے آئیں گے۔