افغان تنازع کا فوجی حل ممکن نہیں۔فائل فوٹو
افغان تنازع کا فوجی حل ممکن نہیں۔فائل فوٹو

افغان جنگ کی بنیادی وجہ امریکی جارحیت ہے۔طالبان

افغان طالبان نے کہا ہے کہ دنیا جان چکی ہے کہ افغان جنگ کی بنیادی وجہ امریکی جارحیت ہے اور جارحیت کے خاتمے سے ہی امن قائم ہو سکتا ہے۔

طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے سیاسی معاون اور قطر دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں وفد نے قطر سے پاکستان کا سفر کیا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگراعلیٰ حکام نے وفد کا استقبال کیا۔ دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغان تنازع کا فوجی حل ممکن نہیں لہذا وہاں جنگ ختم اور امن قائم ہونا چاہیے۔

طالبان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے وفد نے پاکستانی دارالحکومت میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن زلمے خلیل زاد سے بھی ملاقات کی۔

افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے پاکستان سمیت پڑوسی ممالک سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔