چوہدری نثار تقریباً 3 سال بعد رکنیت کا حلف اٹھانے پنجاب اسمبلی پہنچے تاہم اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی غیر حاضری کے باعث حلف نہ اٹھاسکے
چوہدری نثار تقریباً 3 سال بعد رکنیت کا حلف اٹھانے پنجاب اسمبلی پہنچے تاہم اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی غیر حاضری کے باعث حلف نہ اٹھاسکے

حلف نہ اٹھانے پر چوہدری نثار سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے پر چوہدری نثار سے جواب طلب کر لیاہے اور الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس جاری کر دیاہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں مقامی وکیل مجید سرور کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ ابھی تک چوہدری نثار نے پنجاب اسمبلی کے حلقے کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا ہے جس کی وجہ سے ان کا حلقہ نمائندگی سے محروم ہے اورعلاقے میں ترقیاتی کام بھی نہیں ہو سکتے ۔

درخواست گزار کا کہناتھا کہ چوہدری نثار کا حلف نہ لینا ووٹ اور ووٹرز کی توہین ہے ۔