سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کردیا اور قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر بحال کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں قاسم سوری کی الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،قاسم سوری کی جانب سے ایڈووکیٹ نعیم بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے قاسم سوری کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے منظورکرلی اور الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو معطل کردیا،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب کرانے سے روک دیا،عدالت نے حکم دیا ہے کہ درخواست پر فیصلے تک ضمنی انتخاب نہ کرایا جائے ۔