بھارتی تردید اور جھوٹے بیانیوں کا واویلا کرنے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔فائل فوٹو
بھارتی تردید اور جھوٹے بیانیوں کا واویلا کرنے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔فائل فوٹو

پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کابیان مستردکردیا

پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کاایف اے ٹی ایف سے متعلق بیان مستردکردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیردفاع کاایف اے ٹی ایف سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے،ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کوسیاسی مقاصد کیلیے استعمال کررہاہے، بھارت ایف اے ٹی ایف کی کارروائی پراثراندازہورہاہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت ایشیا پیسفک گروپ میں معاون چیئرمین شپ کا غلط استعمال کررہا ہے ، پاکستان اس سلسلے میں تحفظات رکن ممالک کے سامنے رکھ چکا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ توقع ہے ارکان بھارت کی ان گمراہ کن سازشوں میں نہیں آئیں گے ،توقع ہے ارکان بھارت کی معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوششوں کو مستردکردینگے۔واضح رہے کہ بھارتی وزیردفاع نے پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے کادعویٰ کیاتھا۔