فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومت کامولانا فضل الرحمن کو لیگل نوٹس بھیجنے کا اعلان

وفاقی وزیر برائے کشمیرامورعلی امین گنڈا پورنے مولانا فضل الرحمن کو لیگل نوٹس بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 15 دن میں جواب نہ دیا گیا تو ان کے خلاف کارروائی ہو گی ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن الزاما ت لگا کر لوگوں کو اشتعال دلا رہے ہیں ، وہ پہلے دن سے ہی بلیک میلنگ کی سیاست کر رہے ہیں ، مولانا فضل الرحمن الیکشن میں شکست کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمن کا چہرہ پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مودی اور اسلام آباد پر مولانا فضل الرحمن چڑھائی کی کوشش کر رہے ہیں ،مولانا فضل الرحمن کو نوٹس بھیجا ہے اور شواہد بھی موجود ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ مولانا کا ایجنڈا پاکستان کو کمزور کرنے والی قوتوں کی مدد کرنا ہے ، پاکستان کے خلاف کام کرنے والی کئی بیرونی قوتوں کے ثبوت ہیں ، انہوں نے بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی کے کروڑوں روپے کا بجٹ استعمال کیا ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان بچوں کو ڈوبتی سیاست بچانے کیلیے استعمال کر رہے ہیں ، مولانا جس ایجنڈے پر ہیں اس سے صر ف مودی کو فائدہ ہور ہاہے۔