اسلام آبادہائیکورٹ نے ایمنسٹی اسکیم کے تحت لگژری گاڑی کلیئراورایکسائزآفس کاررجسٹریشن سے انکارکے معاملے پر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم نے پاکستان کو تباہ کردیا،حکومت میں بیٹھے لوگ ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں ،پاکستان میں سب چوری کی گاڑیاں چل رہی ہیں ،یہ فراڈ ہے چاہے حکومت پاکستان کررہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں ایمنسٹی اسکیم کے تحت لگژری گاڑی کلیئر اور ایکسائز آفس کاررجسٹریشن سے انکارکے معاملے پرسماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیاکہ ایکسائز والے گاڑی کیوں رجسٹرڈ نہیں کررہے۔
وکیل نے کہا کہ گاڑی کو ایمنسٹی اسکیم کے تحت کلیئرکیا گیا،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم نے پاکستان کو تباہ کردیا ،حکومت میں بیٹھے لوگ ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پاکستان میں سب چوری کی گاڑیاں چل رہی ہیں،یہ فراڈ ہے چاہے حکومت پاکستان کررہی ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ غیررجسٹرڈ گاڑی سڑک پر چلانافراڈ ہے ،غیر رجسٹرشدہ گاڑی سڑک پر نہیں چلے گی چاہئے کھڑی رہے۔