یہ بانڈ کیش یا پراپرٹی کی صورت میں جمع کرایا جا سکتا ہے۔فائل فوٹو
یہ بانڈ کیش یا پراپرٹی کی صورت میں جمع کرایا جا سکتا ہے۔فائل فوٹو

جج ویڈیو اسکینڈل۔نوازشریف نے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کردی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے جج ویڈیو اسکینڈل میں سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کردی۔

درخواست میں جج ارشد ملک اور دیگر کو فریق بنایاگیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ ہماراموقف لیے بغیر معاملے کے پیرامیٹرز طے کردیے گئے،عدالت سے استدعا ہے کہ ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر ہمارا موقف بھی سناجائے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ  اسلام آباد ہائی کورٹ کو اختیار ہے کہ وہ اس ویڈیو کے منظرِ عام آنے کے بعد جج ارشد ملک کی طرف سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو دی جانے والی سزا کا از سر نو جائزہ لے۔