جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس سے متعلق سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ میں ایک صفحے کا جواب جمع کروا دیاہے جس میں انہوں نے خود پر الزامات کو مسترد کر دیاہے ۔
فصیلات کے مطابق سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنے جواب میں موقف اختیارکیا کہ کارروائی میں غیر قانونی ، بے قاعدگی یا تعصب کا مظاہرہ نہیں کیا گیا ، بدنیتی ، غیر مساوی سلوک یا دہرے معیار کا مظاہرہ بھی نہیں کیا گیا۔
انہوں نے اپنے جواب میں موقف اختیار کیا کہ جوڈیشل کونسل میں کارروائی کے دوران اختیارات سے تجاوز نہیں کیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے آئینی حقوق سلب کرنے کیلیے حکومت کا ساتھ نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان کا احترام ہے ، تمام جج صاحبان کے احترام میں رائی برابر کوتاہی کا بھی تصور نہیں کیا جا سکتا ، امور کی انجام دہی ایماندار اور نیک نیتی کے ساتھ کی ہے ۔ سپریم کورٹ کا دس رکنی بینچ کل جسٹس قاضی عیسیٰ کی درخواست پر سماعت کرے گا ۔