مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جج ویڈیو نوازشریف کی بے گناہی کا ثبوت ہے، حکومت عدالتوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرتی ہے، ہمیں نوٹس دیئے بغیر کیس کا فیصلہ سنایا گیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ ویڈیو والے جج کے خلاف قانونی کارروائی ابھی تک نہیں کی گئی، سابق جج کا بیان حلفی جھوٹ پر مبنی ہے، کیا جج نے متعلقہ اتھارٹیز سے پریس ریلیز جاری کرنے کی اجازت لی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا قانون اجازت دیتا ہے کہ جج پریس ریلیزجاری کرے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج ملک کامنتخب وزیراعظم جیل میں ہے اور سلیکٹڈ وزیراعظم عوام پر مسلط ہے۔ منتخب وزرا کو جیل میں ڈالنے والی حکومت مسئلہ کشمیر کی بات کرتی ہے۔