سی پیک اتھارٹی کیلیے آرڈیننس کا اطلاق ملک بھرمیں ہوگا۔فائل فوٹو
سی پیک اتھارٹی کیلیے آرڈیننس کا اطلاق ملک بھرمیں ہوگا۔فائل فوٹو

حکومت کا صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سی پیک اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سی پیک اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سی پیک اتھارٹی کا مسودہ تیاراور منظوری کیلیے صدرکو بھجوادیا گیا۔

مسودے کے مطابق سینٹ اورقومی اسمبلی اجلاس نہ ہونے سے آرڈیننس فوری لانے کا فیصلہ کیا گیاہے،سی پیک اتھارٹی کیلیے آرڈیننس کا اطلاق ملک بھرمیں ہوگا،مسودے کے مطابق سی پیک اتھارٹی 10 ارکان پرمشتمل ہو گی اوراس کا دفتر اسلام آباد میں قائم کیا جائے گا۔

وزیراعظم اتھارٹی کے چیئرپرسن ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر اورارکان کی تعیناتی کریں گے،چیئرپرسن ،ایگزیکٹو ڈائریکٹراورارکان کی تعیناتی4 سال کیلیے ہو گی ،اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو 20 ویں گریڈکا سرکاری افسر ہوگا۔

اتھارٹی پاکستان اورچین کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کا تعین کرے گی ،مسودہ کے مطابق سی پیک اتھارٹی کیلیے بجٹ مختص ہو گا۔